۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسلام آباد میں تمام مسالک کے علماء و مشائخ کے وفد کا سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات:

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر: ہم پوری پاکستان کا پیغام لے کر آئے ہیں کہ یہ شدت پسندی اسلام اور پاکستان کے ساتھ بہت بڑی دشمنی اور بدنامی کا سبب ہے ہم سب کو مل کر اس انتہا پسندی اور جہالت کا مقابلہ کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ تمام مسالک کے جید علماء و مشائخ کے ایک اعلی سطحی وفد نے سری لنکا کے ہائی کمیشن میں ہائی کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے سانحہ سیالکوٹ پر گفتگو کی۔گفتگو کرنے والوں میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی،ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز،ہائی کمشنر سری لنکا موجن وجے وکرما،پروفیسر ساجد میر،مفتی تقی عثمانی،پیر حامد سعید کاظمی،علامہ طاھر اشرفی،مولانا عبدالخبیر آزاد ،پیر علی رضا بخاری اور دیگر علمائے کرام شامل تھے۔

علامہ عارف واحدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں آئے ہیں کہ سری لنکن گورنمنٹ،عوام اور مقتول کی فیملی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری کریں ہم پوری پاکستانی قوم کی طرف سے اس دردناک واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ اس درندگی کی نہ دین مبین اسلام میں کوئی گنجائش ہے اور نہ پاکستان کے قانون میں۔

سری لنکا پاکستان کا ایک اچھا دوست ہے اور یہ دوستی ایسے واقعات سے کمزور نہیں ہوگی۔بلکہ ہم پوری پاکستان کا پیغام لے کر آئے ہیں کہ یہ شدت پسندی اسلام اور پاکستان کے ساتھ بہت بڑی دشمنی اور بدنامی کا سبب ہے ہم سب کو مل کر اس انتہا پسندی اور جہالت کا مقابلہ کرنا ہے۔

علمائے کرام کی گفتگو کے بعد موہن وجے وکرما نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے واقعات سے دونوں ملکوں کی دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط دوستی ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .